حدیث نمبر: 17335
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ بِلَالٍ الْبَزَّازُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ أَبِي طُعْمَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لُعِنَتِ الْخَمْرُ، وَشَارِبُهَا وَسَاقِيهَا، وَعَاصِرُهَا، وَمُعْتَصِرُهَا، وَحَامِلُهَا، وَالْمَحْمُولَةُ إِلَيْهِ، وَمُبْتَاعُهَا، وَآكِلُ ثَمَنِهَا ".
حافظ ثناء اللہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شراب پر، پینے والے پر، پلانے والے پر، اس کے نچوڑنے والے پر، جس کے لیے نچوڑا جا رہا ہے، اٹھانے والے پر، جس کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، جو اس کو بیچ رہا ہے اور شراب کی قیمت کھانے والے پر لعنت کی گئی ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الأشربة والحد فيها / حدیث: 17335
درجۂ حدیث محدثین: حسن لغيره
تخریج حدیث «حسن لغيره»