السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الأشربة والحد فيها— کتاب الا شربة
باب: ما جاء في تحريم الخمر باب: شراب کی حرمت کے متعلق وارد شدہ احکامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 17333
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رِجَالًا، مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ قَالُوا لَهُ: إِنَّا نَبْتَاعُ مِنْ ثَمَرِ النَّخْلِ وَالْعِنَبِ فَنَعْصِرُهُ خَمْرًا فَنَبِيعُهَا، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: " إِنِّي أُشْهِدُ اللهَ عَلَيْكُمْ وَمَلَائِكَتَهُ وَمَنْ سَمِعَ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، أَنِّي لَا آمُرُكُمْ أَنْ تَبِيعُوهَا، وَلَا تَبْتَاعُوهَا، وَلَا تَعْصِرُوهَا، وَلَا تَسْقُوهَا، فَإِنَّهَا رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ ".حافظ ثناء اللہ
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اہل عراق میں سے کسی آدمی نے کہا کہ ہم کھجور اور انگوروں کا پھل خریدتے ہیں، پھر ہم اس کی شراب بناتے، نچوڑتے ہیں، پھر ہم اس کو بیچتے ہیں۔ عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تم پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں اور فرشتوں کو اور جو جنوں اور انسانوں میں سے سن رہے ہیں، میں تمہیں حکم نہیں دیتا کہ تم اس کو خریدو، نہ بیچو اور نہ اس کو نچوڑو اور نہ تم پلاؤ، یہ ناپاک ہے اور شیطانی عمل ہے۔