حدیث نمبر: 17293
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ فُضَيْلٌ أَبُو مُعَاذٍ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: أَيُّوبُ بْنُ بِرِيقَةَ اخْتَلَسَ طَوْقًا مِنْ إِنْسَانٍ، فَرُفِعَ إِلَى عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، فَكَتَبَ فِيهِ عَمَّارٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ " أَنَّ ذَاكَ عَادِي الظَّهِيرَةِ، فَأَنْهِكْهُ عُقُوبَةً، ثُمَّ خَلِّ عَنْهُ وَلَا تَقْطَعْهُ " ⦗٤٨٦⦘ وَفِي رِوَايَةِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَحِمَهُ اللهُ بِرَجُلٍ اخْتَلَسَ طَوْقًا مِنْ جَارِيَةٍ، فَلَمْ يَرَ فِيهِ قَطْعًا، قَالَ: تِلْكَ عَادِيَةُ الظَّهِيرَةِ.
حافظ ثناء اللہ

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جس کا نام ایوب بن بریقہ تھا، اس نے ایک آدمی سے زیور چھینا اور اس نے دور سے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا۔ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف لکھا تو انہوں نے لکھا کہ جو کوئی دن کو چوری کرتا ہے تم اس کو عبرت ناک سزا دو، پھر اس کو چھوڑ دو اور ہاتھ نہ کاٹو۔
ایک اور روایت میں ہے کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے پاس ایک ایسا آدمی لایا گیا جس نے ایک لونڈی کا زیور چھینا تو عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا، انہوں نے فرمایا کہ اس نے یہ دن میں چھینا ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب السرقة / حدیث: 17293
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»