السنن الكبرى للبيهقي
كتاب السرقة— چوری کا بیان
باب: ما جاء في الإقرار بالسرقة والرجوع عنه قال عطاء: إذا اعترف مرة قطع باب: چوری کا اقرار کرنے اور پھر اس سے رجوع کر لینے کے بارے میں وارد شدہ احکامات کا بیان، عطاء فرماتے ہیں: ”جب وہ ایک مرتبہ اعتراف کر لے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔“
حدیث نمبر: 17278
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، قَالَا: أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ عُتَيْبَةَ، عَنْ ⦗٤٨٠⦘ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، " أَنَّهُ أُتِيَ بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ سَرَقَتْ، فَقَالَ لَهَا: سَرَقْتِ؟ قُولِي: لَا، فَقَالَتْ: لَا، فَخَلَّى عَنْهَا ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک سیاہ لونڈی لائی گئی جس نے چوری کی تھی، انہوں نے اس سے کہا: کیا تو نے چوری کی ہے؟ کہہ دے: نہیں۔ اس نے کہا: نہیں، پس انہوں نے اس کو چھوڑ دیا۔