❮
❯
حدیث نمبر: 17085
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ح، قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي عَالَجْتُ امْرَأَةً فِي أَقْصَى الْمَدِينَةِ، وَإِنِّي أَصَبْتُ مِنْهَا مَا دُونَ أَنْ أَمَسَّهَا، فَأَنَا هَذَا فَاقْضِ فِيَّ مَا شِئْتَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَقَدْ سَتَرَكَ اللهُ لَوْ سَتَرْتَ نَفْسَكَ، قَالَ: وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، فَقَامَ الرَّجُلُ فَانْطَلَقَ فَأَتْبَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا دَعَاهُ فَتَلَا عَلَيْهِ هَذِهِ الْآيَةَ: {أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ} [هود: ١١٤]، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا نَبِيَّ اللهِ، هَذَا لَهُ خَاصَّةً؟ قَالَ: " بَلْ لِلنَّاسِ كَافَّةً " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! مدینہ کے آخری کنارے میں میں نے ایک عورت سے چھیڑ چھاڑ کی، میں نے اس سے جماع نہیں کیا، بس اس سے کم (بوس و کنار) کیا ہے، میں حاضر ہوں، میرے بارے میں جو چاہیں فیصلہ فرمائیے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”اللہ نے تجھ پر پردہ ڈالا تھا، کاش تو بھی اپنے آپ پر پردہ ڈالتا۔“ نبی ﷺ نے اسے کوئی جواب نہ دیا، وہ شخص اٹھ کر چلا گیا تو نبی ﷺ نے اس کے پیچھے ایک آدمی بھیجا جس نے اسے بلایا، اور آپ ﷺ نے اس پر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ ۚ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ۚ ذَٰلِكَ ذِكْرَىٰ لِلذَّاكِرِينَ﴾ [سورة هود: 114] تو لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: ”اے اللہ کے نبی! کیا یہ خاص اسی کے لیے ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ تمام لوگوں کے لیے ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحدود / حدیث: 17085
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»