السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: عدد ركعات الصلوات الخمس باب: پانچ فرض نمازوں کی رکعات کی تعداد کا بیان
أنبأ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ثنا الْأَسْفَاطِيُّ يَعْنِي الْعَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: أَتَى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " قُمْ فَصَلِّ وَذَلِكَ دُلُوكَ الشَّمْسِ حِينَ مَالَتِ الشَّمْسُ فَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ أَرْبَعًا ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ كَانَ ظِلُّهُ مِثْلَهُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعَصْرَ أَرْبَعًا ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ أَرْبَعًا ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ بَرَقَ الْفَجْرُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الصُّبْحَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَتَاهُ مِنَ الْغَدِ فِي الظُّهْرِ حِينَ صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الظُّهْرَ أَرْبَعًا ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ صَارَ ظِلُّهُ مِثْلَيْهِ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعَصْرَ أَرْبَعًا ثُمَّ أَتَاهُ الْوَقْتَ بِالْأَمْسِ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا ثُمَّ أَتَاهُ بَعْدَ أَنْ غَابَ الشَّفَقُ وَأَظْلَمَ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ أَرْبَعًا ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ أَسْفَرَ الْفَجْرُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الصُّبْحَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ: " مَا بَيْنَ هَذَيْنِ صَلَاةٌ " أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ وَإِنَّمَا هُوَ بَلَاغٌ بَلَغَهُ وَقَدْ رُوِيَ ذَلِكَ فِي حَدِيثٍ آخَرَ مُرْسَلٍ.سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہا: ”کھڑے ہوجائیں اور نماز پڑھیں“ اور یہ «دُلُوكِ الشَّمْسِ» ”سورج مائل ہونے“ کا وقت تھا۔ آپ ﷺ کھڑے ہوئے، ظہر کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر وہ آپ ﷺ کے پاس آئے جس وقت اس کا سایہ اس کی لمبائی کی مثل ہوگیا، انہوں نے کہا: ”آپ کھڑے ہوں اور نماز پڑھیں“، آپ ﷺ نے عصر کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر وہ آپ ﷺ کے پاس آئے جس وقت سورج غروب ہوگیا، انہوں نے کہا: ”کھڑے ہوں اور نماز پڑھیں“۔ آپ ﷺ نے مغرب کی تین رکعتیں ادا کیں، پھر وہ آپ ﷺ کے پاس آئے جس وقت سرخی غروب ہوگئی، انہوں نے کہا: ”آپ کھڑے ہوں اور نماز پڑھیں“ آپ ﷺ نے آخری عشاء کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر وہ آپ ﷺ کے پاس آئے جس وقت فجر پھوٹ پڑی، انہوں نے کہا: ”آپ کھڑے ہوں اور نماز پڑھیں“، آپ ﷺ نے صبح کی دو رکعتیں ادا کیں، پھر کل کو دوپہر کے وقت آئے جس وقت ایک چیز کا سایہ اس کی مثل ہوگیا، انہوں نے کہا: ”آپ کھڑے ہوں نماز پڑھیں“، آپ ﷺ نے ظہر کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر آپ ﷺ کے پاس آئے جس وقت اس کا سایہ اس کی دو مثل ہوگیا، انہوں نے کہا: ”آپ کھڑے ہوں نماز پڑھیں“ آپ ﷺ نے عصر کی چار رکعتیں ادا کیں۔ پھر کل اسی وقت آئے جس وقت سورج غروب ہوگیا، انہوں نے کہا: ”آپ کھڑے ہوں نماز پڑھیں“، آپ ﷺ نے مغرب کی تین رکعتیں ادا کیں۔ پھر سرخی غروب ہونے کے بعد آئے اور اندھیرا ہوگیا، انہوں نے کہا: ”آپ کھڑے ہوں نماز پڑھیں“، آپ ﷺ نے عشاء کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر آئے جس وقت فجر روشن ہوگئی، انہوں نے کہا: ”کھڑے ہوں نماز پڑھیں“۔ آپ ﷺ نے صبح کی دو رکعتیں ادا کیں، پھر کہا: ”ان دونوں وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے“۔