السنن الكبرى للبيهقي
كتاب القسامة— قسامت کا بیان
باب: العيافة والطيرة والطرق باب: عیافہ (پرندوں کی اڑان یا آواز سے فال نکالنا)، طیرہ (بدشگونی لینا) اور طرق (زمین پر لکیریں کھینچ کر فال نکالنا) کے احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 16527
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَنْبَأَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ: وَسَمِعْتُ مِنْ تَفْسِيرِ هَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ: شُؤْمُ الْمَرْأَةِ إِذَا كَانَتْ غَيْرَ وَلُودٍ، وَشُؤْمُ الْفَرَسِ إِذَا لَمْ يُغْزَ عَلَيْهِ، وشُؤْمُ الدَّارِ جَارُ السُّوءِ.حافظ ثناء اللہ
معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے اس حدیث کی تفسیر میں سنا کہ عورت کی نحوست اس کا بانجھ ہونا ہے، گھوڑے کی نحوست اس کا جہاد میں استعمال نہ ہونا ہے اور گھر کی نحوست اس کا برا پڑوسی ہے۔