السنن الكبرى للبيهقي
كتاب القسامة— قسامت کا بیان
باب: العيافة والطيرة والطرق باب: عیافہ (پرندوں کی اڑان یا آواز سے فال نکالنا)، طیرہ (بدشگونی لینا) اور طرق (زمین پر لکیریں کھینچ کر فال نکالنا) کے احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 16526
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِينٍ، وَأَنَا شَاهِدٌ، أَخْبَرَكَ ابْنُ الْقَاسِمِ، قَالَ: سُئِلَ مَالِكٌ عَنِ الشُّؤْمِ، فِي الْفَرَسِ وَالدَّارِ، قَالَ: كَمْ مِنْ دَارٍ سَكَنَهَا نَاسٌ فَهَلَكُوا، ثُمَّ سَكَنَهَا آخَرُونَ فَهَلَكُوا، فَهَذَا تَفْسِيرُهُ فِيمَا نَرَى، وَاللهُ أَعْلَمُ.حافظ ثناء اللہ
ابن قاسم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ سے نحوست کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ گھوڑے اور گھر میں ہوتی ہے؟ انہوں نے فرمایا: کتنے ہی گھر ایسے ہیں کہ جن میں لوگ رہے پھر وہ فوت ہو گئے، پھر ان کے بعد لوگ رہے وہ بھی بالآخر فوت ہو گئے، یہ اس روایت کی تفسیر ہے جو ہمیں نقل کی گئی ہے۔