السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: تنجيم الدية على العاقلة باب: عاقلہ پر دیت کی ادائیگی قسطوں میں مقرر کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 16391
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا بَحْرٌ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَضَى بِالْعَقْلِ فِي قَتْلِ الْخَطَأِ فِي ثَلَاثِ سِنِينَ وَعَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ تُنَجَّمَ الدِّيَةُ فِي ثَلَاثِ سِنِينَ.حافظ ثناء اللہ
یزید بن ابی حبیب کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قتلِ خطا میں دیت کے تین سال مقرر فرمائے، اور یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ سنت یہی ہے کہ دیت میں مہلت تین سال کی دی جائے۔