السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: ما جاء في الحاجبين واللحية والرأس باب: دونوں بھنووں، داڑھی اور سر کے بالوں کے نقصان کی دیت کے بارے میں وارد شدہ احکامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 16329
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، قَالَ: قَضَى أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فِي الْحَاجِبِ إِذَا أُصِيبَ حَتَّى يَذْهَبَ شَعْرُهُ بِمُوضِحَتَيْنِ عَشْرٍ مِنَ الْإِبِلِ، قَالَ ابْنُ وَهْبٍ: وَقَالَ لِي مَالِكٌ: فِيهِمَا الِاجْتِهَادُ قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: يُحْتَمَلُ أَنَّهُ قَضَى فِي الْحَاجِبَيْنِ إِذَا أُصِيبَا بِإِيضَاحٍ بِأَرْشِ مُوضِحَتَيْنِ، أَوْ بِحُكُومَةٍ بَلَغَتْ هَذَا الْمِقْدَارَ، مَعَ أَنَّ الْحَدِيثَ مُنْقَطِعٌ لَا حُجَّةَ فِيهِ.حافظ ثناء اللہ
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ابرو کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ جب اسے ایسی چوٹ لگے کہ اس کے بال جاتے رہیں اور ہڈی زخم سے واضح ہو جائے تو اس میں (دو موضحہ زخموں کے حساب سے) دس اونٹ ہیں۔
ابن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے امام مالک رحمہ اللہ نے کہا کہ اس میں اجتہاد ہے۔
شیخ فرماتے ہیں کہ یہ فیصلہ اس وقت کا ہے جب زخم اتنا گہرا ہو کہ ہڈی ظاہر ہو جائے، لیکن یہ حدیث منقطع ہے، اس میں کوئی دلیل نہیں۔