السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: ما جاء في دية المرأة باب: عورت کی دیت کے بارے میں وارد شدہ احکامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 16307
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا، أَوْطَأَ امْرَأَةً بِمَكَّةَ، فَقَضَى فِيهَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، بِثَمَانِيَةِ آلَافٍ دِيَةٍ وَثُلُثٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: ذَهَبَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى التَّغْلِيظِ لِقَتْلِهَا فِي الْحَرَمِ.حافظ ثناء اللہ
ابو نجیح سے منقول ہے کہ ایک شخص نے مکہ میں ایک عورت سے وطی کی، پھر اسے قتل کر دیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے 8000 درہم اور ثلث دیت کا فیصلہ فرمایا۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے سخت دیت اس لیے لی کہ اس نے حرم میں قتل کیا۔