السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: الصحيح يصيب عين الأعور، والأعور يصيب عين الصحيح باب: صحیح سالم آنکھوں والا کانے کی آنکھ پھوڑ دے، اور کانا صحیح سالم آنکھوں والے کی آنکھ پھوڑ دے تو اس کے احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 16299
قَالَ: وَأَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ قَالَ: فِي أَعْوَرَ فَقَأَ عَيْنَ رَجُلٍ صَحِيحٍ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: قَضَى اللهُ فِي كِتَابِهِ أَنَّ الْعَيْنَ بِالْعَيْنِ، فَعَيْنُهُ قَوَدٌ، وَإِنْ كَانَ بَقِيَّةَ بَصَرِهِ.حافظ ثناء اللہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ اس کانے آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو صحیح آدمی کی آنکھ کو پھوڑ دے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ﴿وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ﴾ [سورة المائدة: 45] ”آنکھ کے بدلے آنکھ“ کا فرمایا ہے تو اس سے قصاص ہی لیا جائے گا۔