حدیث نمبر: 16114
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مِيكَالٍ، أنبأ عَبْدَانُ الْحَافِظُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: وَجَأَ ⦗١١٨⦘ رَجُلٌ فَخِذَ رَجُلٍ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقِدْنِي مِنْهُ قَالَ: " حَتَّى تَبْرَأَ" قَالَ: أَقِدْنِي، قَالَ: " حَتَّى تَبْرَأَ" ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَقَادَهُ فَجَاءَ بَعْدُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: شُلَّتْ رِجْلِي، قَالَ: " قَدْ أَخَذْتَ حَقَّكَ".
حافظ ثناء اللہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کی ران زخمی کر دی، وہ نبی ﷺ کے پاس قصاص طلب کرنے آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پہلے ٹھیک ہو جا۔“ اس نے پھر مطالبہ کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ٹھیک ہو جاؤ۔“ اس نے پھر مطالبہ کیا تو آپ ﷺ نے قصاص لے دیا۔ کچھ عرصے کے بعد وہ قصاص لینے والا شخص آیا اور کہنے لگا: میری ٹانگ شل ہو گئی ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو نے اپنا حق لے لیا۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الجنايات / حدیث: 16114
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»