حدیث نمبر: 15803
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، قَالَ خَطَبَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَى أَرِقَّائِكُمْ مَنْ أُحْصِنَ مِنْهُمْ، وَمَنْ لَمْ يُحْصَنْ، فَإِنَّ أَمَةً لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَنَتْ فَأَمَرَنِي أَنْ أَجْلِدَهَا، فَأَتَيْتُهَا فَإِذَا هِيَ حَدِيثُ عَهْدٍ بِالنُّفَاسِ، فَخَشِيتُ إِنْ أَنَا جَلَدْتُهَا أَنْ تَمُوتَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: " أَحْسَنْتَ ". ⦗٢٠⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْمُقَدَّمِيِّ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، وَبَقِيَّةُ هَذَا الْبَابِ فِي كِتَابِ الْحُدُودِ.
حافظ ثناء اللہ

ابو عبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ ارشاد فرمایا اور فرمایا: ”اے لوگو! اگر تمہارے غلام بدکاری کریں تو ہر حال میں ان پر حدود قائم کرو۔ نبی ﷺ کی ایک لونڈی تھی جس سے زنا سرزد ہو گیا تھا، تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں اسے کوڑے ماروں۔ جب میں کوڑے مارنے گیا تو وہ نفاس سے تھی، تو میں نے سوچا اگر اس حالت میں کوڑے مارے تو یہ مر جائے گی، اور میں نے جا کر آپ ﷺ کو ساری بات بتا دی تو آپ ﷺ نے میری تعریف فرمائی۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب النفقات / حدیث: 15803