السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النفقات— نفقات کا بیان
باب: سياق ما ورد من التشديد في ضرب المماليك والإساءة إليهم وقذفهم باب: غلاموں اور باندیوں کو مارنے، ان کے ساتھ برا سلوک کرنے اور ان پر تہمت لگانے کے متعلق وارد شدہ وعیدوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 15795
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَابْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: كُنْتُ أَضْرِبُ غُلَامًا لِي فَسَمِعْتُ مِنْ خَلْفِي صَوْتًا: " اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ، اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ، اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ، لَلَّهُ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَيْهِ " فَالْتَفَتُ فَإِذَا هُوَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هُوَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللهِ. قَالَ: " أَمَا لَوْ لَمْ تَفْعَلْ لَلَفَعَتْكَ النَّارُ، أَوْ لَمَسَّتْكَ النَّارُ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ أَبِي كُرَيْبٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے غلام کو مار رہا تھا کہ میں نے اپنے پیچھے سے آواز سنی: ”اے ابو مسعود! تو جان لے“، تین مرتبہ فرمایا: ”اللہ تجھ پر اس سے بھی زیادہ قادر ہے“۔ میں نے دیکھا تو وہ آپ ﷺ تھے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ غلام اب اللہ کے لیے آزاد ہے، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”اگر تو ایسا نہ کرتا تو تجھے جہنم کی آگ چھوتی۔“