السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النفقات— نفقات کا بیان
باب: سياق ما ورد من التشديد في ضرب المماليك والإساءة إليهم وقذفهم باب: غلاموں اور باندیوں کو مارنے، ان کے ساتھ برا سلوک کرنے اور ان پر تہمت لگانے کے متعلق وارد شدہ وعیدوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 15794
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أَنْبَأَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَبُو كَامِلٍ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ، عَنْ، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: كُنْتُ أَضْرِبُ غُلَامًا لِي بِالسَّوْطِ، فَسَمِعْتُ صَوْتًا مِنْ خَلْفِي: " اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ ". فَلَمْ أَفْهَمِ الصَّوْتَ مِنَ الْغَضَبِ، فَقَالَ: " اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ ". فَلَمَّا دَنَا مِنِّي إِذَا هُوَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَى هَذَا الْغُلَامِ " فَأَلْقَيْتُ السَّوْطَ مِنْ يَدِي، وَقُلْتُ: لَا أَضْرِبُ غُلَامًا بَعْدَ الْيَوْمِ أَبَدًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كَامِلٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اپنے غلام کو کوڑے سے مار رہا تھا تو میں نے اپنے پیچھے سے آواز سنی: ”ابو مسعود! جان لے۔“ غصے کی وجہ سے میں نے آواز نہ پہچانی، پھر یہی آواز آئی، جب وہ قریب آئے تو دیکھا کہ وہ نبی ﷺ تھے اور فرما رہے تھے: ”اے ابو مسعود! اللہ تجھ پر اس سے بھی زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تو اپنے غلام پر۔“ وہ فرماتے ہیں: میں نے کوڑا ہاتھ سے پھینک دیا اور کہا: آج کے بعد میں کبھی اپنے غلام کو نہیں ماروں گا۔