السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: المعتادة لا تميز بين الدمين باب: اس عادت والی عورت کا بیان جو دو قسم کے خون (حیض اور استحاضہ) کے درمیان تمیز نہ کر سکتی ہو
حدیث نمبر: 1578
أَمَّا حَدِيثُ عُبَيْدِ اللهِ فَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ثنا أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُهَرَاقُ الدَّمَ، فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ اللَّيْثِ وَقَالَ: " فَإِذَا خَلَّفَتْهُنَّ وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْتَغْتَسِلْ " وَسَاقُ مَعْنَاهُ.حافظ ثناء اللہ
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ ایک انصاری رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت مسلسل خون بہاتی تھی، انہوں نے لیث کے ہم معنی حدیث بیان کی اور فرماتے ہیں: ”جب وہ مقدار گزر جائے اور نماز کا وقت ہو تو وہ غسل کرے“، باقی اسی طرح ہے۔