حدیث نمبر: 15731
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ قَالَا: أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَسْوَدِ، نا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، نا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ لَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَ: " لَا نَدَعُ كِتَابَ اللهِ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ لَعَلَّهَا نَسِيَتْ " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ مَوْقُوفًا، وَرَوَاهُ أَشْعَثُ عَنِ الْحَكَمِ وَحَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ فِيهِ: " وَسُنَّةُ نَبِيِّنَا " وَأَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ضَعِيفٌ وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَوْصُولًا مُسْنَدًا.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کا قول پہنچا، انہوں نے فرمایا: ”ہم اللہ کی کتاب کو عورت کے قول کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے، شاید وہ بھول گئی ہو۔“ اور اسی طرح اسے اسباط بن محمد نے اعمش سے موقوفاً روایت کیا ہے اور اسے اشعث نے حکم اور حماد سے، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے اسود سے، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے اس بارے میں فرمایا: ”یہ ہمارے نبی ﷺ کی سنت ہے۔“ اشعث بن سوار ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب النفقات / حدیث: 15731
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»