السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النفقات— نفقات کا بیان
باب: الرجل لا يجد نفقة امرأته باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کا نفقہ (برداشت کرنے کی استطاعت) نہ پائے۔
حدیث نمبر: 15707
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي آخَرِينَ قَالُوا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنِ الرَّجُلِ لَا يَجِدُ مَا يُنْفِقُ عَلَى امْرَأَتِهِ قَالَ: " يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا " قَالَ أَبُو الزِّنَادِ قُلْتُ: سُنَّةً قَالَ: سَعِيدٌ: " سُنَّةً " قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَالَّذِي يُشْبِهُ قَوْلَ سَعِيدٍ سُنَّةً أَنْ تَكُونَ سُنَّةً مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.حافظ ثناء اللہ
ابوزناد سے روایت ہے کہ میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو اپنی بیوی کے لیے وہ (مال) نہیں پاتا جو اس پر خرچ کرے، انہوں نے کہا: ”ان دونوں کے درمیان جدائی کروا دی جائے۔“ ابوزناد کہتے ہیں کہ میں نے کہا: ”کیا یہ سنت ہے؟“ سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ سنت ہے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”وہ جو سعید کے قول کے مشابہ ہے، یہ رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے۔“