حدیث نمبر: 15578
وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، نا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يَقُولُ: " إِنَّ يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ فَرَّقَ بَيْنَ رِجَالٍ وَنِسَائِهِمْ كُنَّ أُمَّهَاتِ أَوْلَادِ رِجَالٍ هَلَكُوا فَتَزَوَّجُوهُنَّ بَعْدَ حَيْضَةٍ وَحَيْضَتَيْنِ فَفَرَّقَ بَيْنَهُمْ حَتَّى يَعْتَدِدْنَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا "، قَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ: " سُبْحَانَ اللهِ يَقُولُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي كِتَابِهِ: {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا} [البقرة: ٢٣٤] مَا هُنَّ لَهُمْ بِأَزْوَاجٍ ".
حافظ ثناء اللہ

یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ میں نے قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے سنا کہ یزید بن عبدالملک نے مردوں اور ان کی بیویوں کے درمیان فرق کیا ہے۔ آدمیوں کی اولاد کی مائیں تھیں وہ ہلاک ہوگئے تو انہوں نے ایک حیض یا دو حیض کے بعد شادی کرلی۔ ان کے درمیان تفریق کردی یہاں تک کہ وہ چار ماہ اور دس دن عدت گزاریں۔
قاسم بن محمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ، اللہ پاک ہے“، اللہ اپنی کتاب میں فرماتا ہے: ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا﴾ [سورة البقرة: 234] ”اور وہ لوگ جو تم میں سے فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں۔“ ان کے لیے شوہر نہیں ہیں۔
قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام ولد کی عدت جب اس کا مالک فوت ہوجائے ایک حیض ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمارے نزدیک بھی یہی مسئلہ ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب العدد / حدیث: 15578
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»