السنن الكبرى للبيهقي
كتاب العدد— عدت کا بیان
باب: تصديق المرأة فيما يمكن فيه انقضاء عدتها باب: جس کم از کم مدت میں عدت کا مکمل ہونا ممکن ہو، اس بارے میں عورت کے قول کی تصدیق کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 15406
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قِرَاءَةً أنا أَبُو الْوَلِيدِ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا ⦗٦٨٨⦘ حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، نا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ، أَنَّ شُرَيْحًا رُفِعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا فَحَاضَتْ فِي خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ لَيْلَةً ثَلَاثَ حِيَضٍ فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ الشَّعْبِيِّ فَرَفَعَ ذَلِكَ شُرَيْحٌ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: " سَلُوا عَنْهَا جَارَاتِهَا فَإِنْ كَانَ حَيْضُهَا كَذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا " وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.حافظ ثناء اللہ
حسن عُرنی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ شریح رحمہ اللہ کی طرف ایک عورت لائی گئی، اس کو اس کے خاوند نے طلاق دی تھی، وہ پینتیسویں رات تیسرے حیض کو حائضہ ہوئی، انہوں نے شعبی رحمہ اللہ کی حدیث کی طرح اس کا ذکر کیا، اس (معاملے) کو شریح رحمہ اللہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف اٹھایا، انہوں نے کہا: اس کے بارے میں اس کی ہمسائیوں سے سوال کرو، پس اگر اس کا حیض اسی طرح ہے تو اس کی عدت ختم ہو گئی ہے۔