حدیث نمبر: 15402
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " إِذَا طَلَّقَهَا وَهِيَ حَائِضٌ لَمْ تَعْتَدَّ بِتِلْكَ الْحَيْضَةِ " قَالَ يَحْيَى: وَهَذَا غَرِيبٌ لَيْسَ يُحَدِّثُ بِهِ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ رَوَى مَعْنَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمِصْرِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ وَرُوِّينَا عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ قَالَ: إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ نُفَسَاءُ لَمْ تَعْتَدَّ بِدَمِ نِفَاسِهَا فِي عِدَّتِهَا.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب انہوں نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دی تو انہوں نے اس حیض کو (عدت) میں شمار نہیں کیا۔ یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ غریب ہے، اس کو صرف عبدالوہاب ثقفی نے ہی بیان کیا ہے۔ امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا معنی یحییٰ ایوب مصری نے عبیداللہ سے بیان کیا ہے اور ہم کو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی گئی کہ انہوں نے فرمایا کہ جب آدمی اپنی عورت کو حالتِ نفاس میں طلاق دے تو نفاس کا خون عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب العدد / حدیث: 15402
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»