❮
❯
حدیث نمبر: 15035
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: وَسَأَلْتُ سُفْيَانَ فَقَالَ: هُوَ عَنْ مَسْرُوقٍ يَعْنِي أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ عَنْ عَبْدِ اللهِ وَالصَّحِيحُ عَنْ عَبْدِ اللهِ مَا سَبَقَ ذِكْرُهُ وَاللهُ أَعْلَمُ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ مَرْفُوعًا إِلَى عَبْدِ اللهِ فِي الْهِبَةِ فَقَبِلُوهَا فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا.
حافظ ثناء اللہ

شریک، ابوحصین سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہبہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ”انہوں نے اس کو قبول کر لیا تو یہ ایک طلاق ہے اور مرد، عورت کا زیادہ حق دار ہے۔“
سفیان نے کہا: یہ مسروق کا قول ہے (یعنی انہوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت نہیں کہا)، اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے صحیح وہی ہے جو پہلے ذکر ہو چکا ہے، واللہ اعلم۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الخلع والطلاق / حدیث: 15035
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»