❮
❯
حدیث نمبر: 14864
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أنا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جُمْهَانَ، مَوْلَى الْأَسْلَمِيِّينَ عَنْ أُمِّ بَكْرَةَ الْأَسْلَمِيَّةِ، أَنَّهَا اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا عَبْدِ اللهِ بْنِ أُسَيْدٍ ثُمَّ أَتَيَا عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ: " هِيَ تَطْلِيقَةٌ إِلَّا أَنْ تَكُونَ سَمَّيْتَ شَيْئًا فَهُوَ مَا سَمَّيْتَ " وَقَدْ رُوِيَ فِيهِ حَدِيثٌ مُسْنَدٌ لَمْ يَثْبُتْ إِسْنَادُهُ، وَرُوِيَ فِيهِ عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ ابْنُ الْمُنْذِرِ: وَضَعَّفَ أَحْمَدُ يَعْنِي ابْنَ حَنْبَلٍ حَدِيثَ عُثْمَانَ، وَحَدِيثُ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي إِسْنَادِهِمَا مَقَالٌ، وَلَيْسَ فِي الْبَابِ أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ يُرِيدُ حَدِيثَ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا.
حافظ ثناء اللہ

ام بکرہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے خاوند عبداللہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے خلع کیا۔ پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: ”یہ ایک طلاق ہے، مگر جس کا آپ نے نام لیا وہی ہوگا۔“
اس بارے میں ایک مسند حدیث بھی روایت کی گئی ہے جس کی سند ثابت نہیں، اور اس بارے میں حضرت علی اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے بھی روایت کیا گیا ہے۔ ابن منذر رحمہ اللہ کہتے ہیں: امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ والی روایت کو ضعیف قرار دیا ہے، اور حضرت علی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی روایات کی سندوں میں کلام ہے، اور اس باب میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے زیادہ صحیح کوئی روایت نہیں، یعنی طاؤس کی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الخلع والطلاق / حدیث: 14864
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»