السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
جماع أبواب الوليمة -- باب: الأمر بالوليمة باب: یہ جامع ابواب ہیں جن میں ولیمہ کے مسائل کا بیان ہے۔ -- باب: ولیمہ کرنے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 14498
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ: " مَا هَذَا؟ " قَالَ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ: " فَبَارَكَ اللهُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ مُسَدَّدٍ، عَنْ حَمَّادٍ كَمَا مَضَى.حافظ ثناء اللہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زردی کے نشانات دیکھے، فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض عورت سے شادی کی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تجھے برکت دے، ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہو۔“
(٢٤) باب «الْمُسْتَحَبُّ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يُولِمَ بِشَاةٍ» ”اگر طاقت ہو تو بکری سے ولیمہ کرنا مستحب ہے“