السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: نكاح المحرم باب: محرم (احرام باندھنے والے) کے نکاح کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، أنبأ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَزَوَّجَ وَهُوَ مُحْرِمٌ "، قَالَ عَمْرٌو: فَقُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ: مَنْ تَرَاهَا يَا أَبَا الشَّعْثَاءِ؟ قَالَ: أَظُنُّهَا مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ، وَقَالَ مَرَّةً: يَقُولُونَ: مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلَالٌ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِهِ الزُّهْرِيَّ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ أَنَّهُ " نَكَحَهَا وَهُوَ حَلَالٌ " قَالَ الشَّيْخُ: يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ رَوَاهُ عَنْ مَيْمُونَةَ.حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے حالتِ احرام میں نکاح کیا۔ عمرو رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے جابر بن زید رحمہ اللہ سے کہا: اے ابو الشعثاء! آپ کے خیال میں وہ کون تھیں؟ کہنے لگے: میرے خیال میں میمونہ بنتِ حارث رضی اللہ عنہا تھیں، ایک مرتبہ وہ کہتے ہیں کہ وہ میمونہ بنتِ حارث رضی اللہ عنہا تھیں۔ میں نے ان سے کہا کہ ابن شہاب رحمہ اللہ، یزید بن اصم رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے حلال ہونے کی صورت میں نکاح کیا۔
(ب) یزید بن اصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حلال ہونے کی صورت میں نکاح کیا۔