السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الغسل للجمعة عند الرواح إليها باب: جمعہ کے لیے جاتے وقت غسل کرنے کا بیان
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّحْوِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَيْنَمَا هُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: لِمَ تَحْتبِسُونَ إِلَى هَذِهِ السَّاعَةِ فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا هُوَ إِلَّا أَنِّي سَمِعْتُ النِّدَاءَ فَتَوَضَّأْتُ فَقَالَ عُمَرُ: وَالْوُضُوءُ؟ أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا رَاحَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلْيَغْتَسِلْ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِذَا رَاحَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ وَقَالَ الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَقَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَى: إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، اچانک ایک شخص آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”اس وقت تک کیوں رکے رہے؟“ اس شخص نے کہا: ”میں نے اذان سنی، وضو کیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”صرف وضو؟ کیا تو نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب کوئی مسجد کی طرف جائے تو وہ غسل کرے۔“ (ب) یحییٰ بن کثیر کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: «إِذَا رَاحَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ» ”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے جائے تو وہ غسل کرے۔“ اوزاعی نے یحییٰ سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: «إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ» ”جب تم میں سے کوئی آئے۔“ معاویہ بن سلام نے یحییٰ سے یہ الفاظ بیان کیے ہیں: «إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ» ”جب تم میں سے کوئی آئے۔“