السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
جماع أبواب الأنكحة التي نهي عنها -- باب: الشغار باب: یہ جامع ابواب ہیں جن میں ان انکحہ (نکاح کی اقسام) کا بیان ہے جن سے شریعت میں منع کیا گیا ہے۔ -- باب: شغار (وٹہ سٹہ کے نکاح) کا بیان۔
حدیث نمبر: 14135
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الشِّغَارِ "، قُلْتُ لِنَافِعٍ: مَا الشِّغَارُ؟ قَالَ: " يَنْكِحُ ابْنَةَ الرَّجُلِ وَيُنْكِحُهُ ابْنَتَهُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ وَيَنْكِحُ أُخْتَ الرَّجُلِ وَيُنْكِحُهُ أُخْتَهُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ "، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ زُهَيْرٍ وَغَيْرِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وَرَوَاهُ أَيْضًا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ السَّرَّاجُ عَنْ نَافِعٍ دُونَ التَّفْسِيرِ.حافظ ثناء اللہ
نافع کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ”«الشِّغَارِ» (شغار) سے منع فرمایا ہے“۔ میں نے نافع سے پوچھا: شغار کیا ہوتا ہے؟ فرمانے لگے: کوئی شخص کسی کی بیٹی سے نکاح کرتا ہے اور اس کی بیٹی کا نکاح اس کے ساتھ کیا جاتا ہے لیکن دونوں کے درمیان حق مہر نہیں ہوتا اور وہ کسی مرد کی بہن سے نکاح کرتا ہے اور اس کی بہن کا نکاح دوسرے سے کیا جاتا ہے بغیر حق مہر کے۔