السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: إتيان النساء في أدبارهن باب: عورتوں کی پچھلی شرم گاہوں (دبر) میں وطی کرنے کے متعلق بیان۔
حدیث نمبر: 14127
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَهْرَامَ، عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: " سَفُلْتَ سَفَّلَ اللهُ بِكَ أَمَا سَمِعْتَ اللهَ يَقُولُ: {أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَالَمِينَ} [الأعراف: ٨٠]؟ " وَالصَّوَابُ عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَهْرَامَ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَسْعُودٍ الْعَبْدِيُّ، عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ " عَنْ إِتْيَانِ النِّسَاءِ فِي أَدْبَارِهِنَّ " فَذَكَرَهُ.حافظ ثناء اللہ
ابو جویریہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں پوچھا تو وہ فرمانے لگے: تو کمینگی کی حد کو پہنچ گیا ہے، اللہ تجھے ذلیل کرے، کیا تو نے نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُم بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِّنَ الْعَالَمِينَ﴾ [سورة الأعراف: 80] ”کیا تم ایسی بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو جو تم سے پہلے جہان والوں میں سے کسی نے بھی نہیں کی۔“
(ب) ابومعتمر کہتے ہیں: جس وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ منبر پر تھے، اس وقت عورتوں کی دبر میں وطی کرنے کے بارے میں سوال ہوا۔