السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: نكاح العبد وطلاقه باب: غلام کے نکاح اور اس کی طلاق کا بیان۔
حدیث نمبر: 13896
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خُمَيْرَوَيْهِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ⦗٢٥٦⦘ ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ: " أَتَدْرُونَ كَمْ يَنْكِحُ الْعَبْدُ؟ " فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَنَا قَالَ: كَمْ؟ قَالَ: " اثْنَتَيْنِ " زَادَ فِيهِ غَيْرُهُ فَسَكَتَ عُمَرُ، وَقَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ.حافظ ثناء اللہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر تشریف رکھتے ہوئے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ غلام کتنے نکاح کر سکتا ہے؟ تو ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا: میں جانتا ہوں، پوچھا: کتنے؟ کہنے لگے: دو۔ دوسروں نے زیادہ بھی کیا ہے۔ لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ خاموش رہے۔ کہتے ہیں: پھر ایک انصاری کھڑا ہوا۔