السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: إنكاح الوليين باب: دو ولیوں کے نکاح کروانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 13805
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ بْنِ دِعَامَةَ السَّدُوسِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، أَوْ عَنْ عُقْبَةَ قَالَ سَعِيدٌ: مَا أَرَاهُ إِلَّا عَنْ عُقْبَةَ، الشَّكُّ مِنْ سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ زَوَّجَهَا وَلِيَّانِ فَهِيَ لِلْأَوَّلِ مِنْهُمَا ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا حسن رحمہ اللہ، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ یا سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں، سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرے خیال میں وہ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں، سعید کے بارے میں شک ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس عورت کا نکاح دو ولی کر دیں تو پہلے کی بات کا اعتبار کیا جائے گا۔“