السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: ما جاء في إنكاح الثيب باب: شوہر دیدہ (بیوہ یا مطلقہ) عورت کے نکاح کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 13684
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ الْقَاسِمُ يَعْنِي ابْنَ زَكَرِيَّا، ثنا ابْنُ الْمُثَنَّى، وَيَعْقُوبُ، وَمُحَمَّدٌ بَشَّارٌ، قَالُوا: ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ، وَمُجَمِّعَ بْنَ يَزِيدَ، أَخْبَرَاهُ " أَنَّ رَجُلًا مِنْهُمْ يُدْعَى خِدَامًا أَنْكَحَ ابْنَةً لَهُ رَجُلًا، فَكَرِهَتْ نِكَاحَهُ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَرَدَّ عَنْهَا نِكَاحَ أَبِيهَا، فَتَزَوَّجَتْ أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ "، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَخْبَرَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا عَمَّارُ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ مِثْلَهُ، وَزَادَ فَذَكَرَ يَحْيَى أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّهَا كَانَتْ ثَيِّبًا، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ.حافظ ثناء اللہ
مجمع بن یزید اور عبدالرحمن بن یزید رضی اللہ عنہما نے قاسم بن محمد رحمہ اللہ کو خبر دی کہ ان میں سے ایک شخص، جسے خذام رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، نے اپنی بیٹی کا نکاح ایک ایسے شخص سے کر دیا جسے وہ ناپسند کرتی تھی، وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور قصہ ذکر کیا تو آپ ﷺ نے اس کے نکاح کو رد کر دیا، پھر اس نے ابولبابہ بن منذر رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا۔