السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: ما جاء في الرجل ينظر إلى عورة الرجل والمرأة تنظر إلى عورة المرأة ويفضي كل واحد منهما إلى صاحبه باب: مرد کا مرد کے ستر کو دیکھنے اور عورت کا عورت کے ستر کو دیکھنے اور ان میں سے ہر ایک کا دوسرے کے ساتھ ایک ہی کپڑے میں لیٹنے کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 13563
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ رَحِمَهُ اللهُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ ⦗١٥٩⦘ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رَجَاءٍ السِّنْدِيُّ، ثنا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاشِرَ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ أَجْلَ أَنْ تَصِفَهَا لِزَوْجِهَا حَتَّى كَأَنَّهُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا، وَنَهَانَا إِذَا كُنَّا ثَلَاثًا أَنْ يُنَاجِيَ اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ مِنْ أَجْلِ أَنْ يُحْزِنَهُ حَتَّى يَخْتَلِطَ النَّاسُ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ مَنْصُورٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ: ”کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک ہی کپڑے میں نہ لیٹے، پھر وہ اپنے خاوند کو اس کے اوصاف بیان کرے، گویا کہ وہ مرد اس عورت کو دیکھ رہا ہے، اور منع فرمایا کہ جب تم تین ہو تو دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں، کیونکہ یہ بات اس کو غم میں ڈال دیتی ہے، یہاں تک کہ وہ لوگوں کے ساتھ مل جائے۔“