السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
جماع أبواب المسح على الخفين -- باب: الرخصة في المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: موزوں پر مسح کرنے کی رخصت کا بیان
أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّاهِرِ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عِيسَى، ثنا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ، ثنا مُقَاتِلُ بْنُ حَيَّانَ، قَالَ: نَزَلْتُ بِشَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: تَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ؟ قَالَ: نَزَلَ بِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: تَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ " قَالَ: قُلْتُ: بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ؟ قَالَ: مَا أَسْلَمْتُ إِلَّا بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ " ⦗٤١٢⦘ قَالَ أَبُو يُحْمِدَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ: مَا سَمِعْتُ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ بِحَدِيثٍ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا.مقاتل بن حیان کہتے ہیں کہ میں شہر بن حوشب کے پاس آیا، انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ میں نے ان سے کہا: آپ موزوں پر مسح کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میرے پاس جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ آئے۔ انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ میں نے ان سے کہا: آپ موزوں پر مسح کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ”ہاں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ میں نے کہا: ﴿سورة المائدة﴾ کے نازل ہونے کے بعد؟ انہوں نے کہا: ”میں ﴿سورة المائدة﴾ کے نازل ہونے کے بعد مسلمان ہوا ہوں۔“
ابویعمد کہتے ہیں کہ ابراہیم بن ادھم کہتے ہیں: موزوں پر مسح کرنے کے متعلق اس حدیث سے اچھی میں نے کوئی نہیں سنی۔