السنن الكبرى للبيهقي
كتاب قسم الفيء والغنيمة— مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان
باب: الإسهام للفرس دون غيره من الدواب باب: دیگر سواری کے جانوروں کے بجائے صرف گھوڑے کا حصہ مقرر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 12890
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو مُسْلِمٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْوِي نَاصِيَةَ فَرَسِهِ بِيَدِهِ وَيَقُولُ: " الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا، آپ ﷺ گھوڑے کی پیشانی کو تھپتھپا رہے تھے اور فرماتے تھے: ”خیر گھوڑوں کی پیشانی سے قیامت تک باندھ دی گئی ہے۔“