السنن الكبرى للبيهقي
كتاب قسم الفيء والغنيمة— مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان
باب: ما جاء في سهم الراجل والفارس باب: پیدل اور سوار مجاہد کے حصے کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 12877
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَزْرَقُ، ثنا ابْنُ أَبِي زَنْبَرٍ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: " أَعْطَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزُّبَيْرَ يَوْمَ حُنَيْنٍ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ؛ سَهْمَيْنِ لِلْفَرَسِ، وَسَهْمًا لَهُ، وَسَهْمًا لِلْقَرَابَةِ " هَذَا مِنْ غَرَائِبِ الزَّنْبَرِيِّ عَنْ مَالِكٍ، وَإِنَّمَا يُعْرَفُ بِالِإسْنَادِ الْأَوَّلِ، وَفِيهِ كِفَايَةٌ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حنین کے دن زبیر رضی اللہ عنہ کو چار حصے دیے؛ دو حصے گھوڑے کے، ایک حصہ ان کا اور ایک حصہ رشتہ دار کا۔
یہ زنبری کی امام مالک سے غریب روایات میں سے ہے، اور یہ صرف پہلی سند سے معروف ہے۔