السنن الكبرى للبيهقي
كتاب قسم الفيء والغنيمة— مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان
باب: ما جاء في سهم الراجل والفارس باب: پیدل اور سوار مجاہد کے حصے کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 12874
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا الْمُقْرِئُ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَةَ نَفَرٍ وَمَعَنَا فَرَسٌ، فَأَعْطَى كُلَّ إِنْسَانٍ مِنَّا سَهْمًا، وَأَعْطَى الْفَرَسَ سَهْمَيْنِ " ⦗٥٣١⦘.حافظ ثناء اللہ
ابن ابی عمرہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس چار کی تعداد میں آئے، ہمارے پاس گھوڑا بھی تھا، آپ ﷺ نے ہم میں سے ہر ایک کو ایک حصہ دیا اور گھوڑے کے دو حصے دیے۔