❮
❯
حدیث نمبر: 12865
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا أَبِي، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ، إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ: فِي النَّفْلِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَقَدْ وَهِمَ بَعْضُ الرُّوَاةِ فِيهِ فَرَوَاهُ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ وَابْنِ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ: وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا. وَالصَّحِيحُ رِوَايَةُ الْجَمَاعَةِ عَنْهُمَا، وَعَنْ غَيْرِهِمَا، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ كَمَا ذَكَرْنَا، وَقَدْ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَهُوَ إِمَامٌ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ وَهُوَ مِنَ الْحُفَّاظِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ مُفَسَّرًا.
حافظ ثناء اللہ

عبیداللہ رحمہ اللہ سے اسی طرح منقول ہے، مگر انہوں نے ”غنیمت (نفل) میں“ کے الفاظ نہیں کہے۔
بعض راویوں کو اس میں وہم ہوا اور انہوں نے ابو اسامہ اور ابن نمیر سے، انہوں نے عبیداللہ سے روایت کیا: ”اور پیدل کے لیے ایک حصہ۔“ جبکہ صحیح وہ روایت ہے جو ایک جماعت نے ان دونوں سے اور دوسروں سے عبیداللہ سے روایت کی ہے، جیسا کہ ہم نے ذکر کیا۔ اور اسے سفیان ثوری نے، جو امام ہیں، اور ابو معاویہ الضریر نے، جو حفاظ میں سے ہیں، عبیداللہ سے وضاحت کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب قسم الفيء والغنيمة / حدیث: 12865
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»