السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
جماع أبواب المسح على الخفين -- باب: الرخصة في المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: موزوں پر مسح کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 1284
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مِهْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ قَادِمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ وَهُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَصَلَّى الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا بِوَضُوءٍ وَاحِدٍ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: صَنَعْتَ شَيْئًا مَا كُنْتَ تَصْنَعُهُ فَقَالَ: " عَمْدًا فَعَلْتُهُ يَا عُمَرُ ".حافظ ثناء اللہ
سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا، آپ ﷺ نے ایک ایک مرتبہ وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا اور ایک وضو سے تمام نمازیں پڑھیں، آپ ﷺ سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ نے یہ کام کیا ہے اس سے پہلے آپ ﷺ ایسا نہیں کرتے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عمر! میں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔“