السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
جماع أبواب المسح على الخفين -- باب: الرخصة في المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: موزوں پر مسح کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 1278
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ أَنَّ جَرِيرًا بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَقَالَ: " مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أَمْسَحَ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ " قَالُوا: إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ قَبْلَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ قَالَ: " مَا أَسْلَمْتُ إِلَّا بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو زرعہ بن عمرو بن جریر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا اور کہا: مجھے مسح کرنے سے کوئی چیز مانع نہیں۔ تحقیق میں نے رسول اللہ ﷺ کو مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا: یہ تو سورہ مائدہ کے نازل ہونے سے پہلے کا (حکم) ہے۔ انہوں نے کہا: میں سورہ مائدہ کے نزول کے بعد مسلمان ہوا ہوں۔