السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الوصايا— وصیت کا بیان۔
باب: الوصية بالثلث باب: ایک تہائی مال کی وصیت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 12570
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْمُنَادِي، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ: نَزَلَتْ فِيَّ أَرْبَعُ آيَاتٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: وَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ وَأَنَا مَرِيضٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ؟ قَالَ: " لَا "، قُلْتُ: فَبِثُلُثَيْهِ؟ قَالَ: " لَا "، قُلْتُ: فَبِثُلُثِهِ؟ قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ الثُّلُثُ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.حافظ ثناء اللہ
ایک سند کے الفاظ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس آئے اور میں مریض تھا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں اپنے سارے مال کی وصیت کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے کہا: دو ثلث کی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے کہا: ایک تہائی۔ آپ ﷺ خاموش رہے، پس ثلث کی وصیت کی تھی۔