السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الفرائض— وراثت کا بیان
باب: نسخ التوارث بالتحالف وغيره باب: قسموں کے معاہدے اور اس کے علاوہ دیگر طریقوں سے ایک دوسرے کا وارث ہونے کے منسوخ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 12527
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: {وَالَّذِينَ عَقَدَتَ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ} [النساء: ٣٣] " كَانَ الرَّجُلُ يُحَالِفُ الرَّجُلَ لَيْسَ بَيْنَهُمَا نَسَبٌ، فَيَرِثُ أَحَدُهُمَا الْآخَرُ، فَنَسَخَ ذَلِكَ الْأَنْفَالُ، فَقَالَ {وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ} [الأحزاب: ٦] ".حافظ ثناء اللہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت ﴿وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [سورة النساء: 33] کے بارے میں کہا کہ ایک آدمی دوسرے سے عہد و پیمان کرتا تھا کہ ان کے درمیان نسب نہیں ہے، پھر ایک دوسرے کا وارث بن جاتا تھا تو سورہ انفال کی آیت ﴿وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَىٰ بِبَعْضٍ﴾ [سورة الأنفال: 75] نے اسے منسوخ کر دیا۔