السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الفرائض— وراثت کا بیان
باب: فرض الزوج والزوجة باب: شوہر اور بیوی کے مقررہ حصوں کا بیان
حدیث نمبر: 12309
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنا يَحْيَى، أنا يَزِيدُ، أنا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنْ رَجُلٍ مَاتَ وَتَرَكَ امْرَأَةً وَأَبَوَيْنِ، قَالَ: " قَسَمَهَا زَيْدٌ مِنْ أَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ: لِلْمَرْأَةِ سَهْمٌ، وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ، وَلِلْأَبِ بَقِيَّةُ الْمَالِ ".حافظ ثناء اللہ
یزید رِشک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا جو فوت ہو گیا اور اس نے بیوی اور والدین چھوڑے، سعید رحمہ اللہ نے کہا: زید رضی اللہ عنہ نے اسے چار حصوں میں تقسیم کیا: بیوی کے لیے ایک حصہ اور ماں کے لیے باقی کا «ثُلُث» ”ایک تہائی“ اور باپ کا باقی ماندہ مال۔