السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الفرائض— وراثت کا بیان
باب: لا يرث المسلم الكافر، ولا الكافر المسلم باب: نہ مسلمان کافر کا وارث ہوتا ہے اور نہ کافر مسلمان کا
حدیث نمبر: 12234
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ: " رَأَيْتُ شَيْخًا يَمْشِي عَلَى عَصًا، فَقَالُوا: هَذَا وَارِثُ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، فَكُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهَا لَمَّا مَاتَتْ أَسْلَمَ مِنْ أَجْلِ مِيرَاثِهَا، فَلَمْ يُوَرَّثْ ".حافظ ثناء اللہ
حضرت حصین کہتے ہیں: میں نے ایک بزرگ کو دیکھا، وہ لاٹھی کے سہارے چل رہے تھے۔ انہوں نے کہا: یہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کا وارث ہے، ہم باتیں کر رہے تھے کہ جب صفیہ رضی اللہ عنہا فوت ہوئیں تو یہ بزرگ ان کی میراث کی وجہ سے مسلمان ہوئے لیکن وارث نہ بن سکے۔