السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الفرائض— وراثت کا بیان
باب: ترجيح قول زيد بن ثابت على قول غيره من الصحابة رضي الله عنهم أجمعين في علم الفرائض باب: علمِ فرائض میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے قول کو دیگر تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے اقوال پر ترجیح دینے کا بیان
حدیث نمبر: 12187
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدْآبَاذِيُّ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ثنا عَفَّانُ وَسَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَا: ثنا وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَرْأَفُ أُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ، وَأَشَدُّهُمْ فِي دِينِ اللهِ عُمَرُ، وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ، وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدٌ، وَأَقْرَؤُهُمْ أُبَيٌّ، وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذٌ، وَإِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينًا، وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے سب سے زیادہ نرم ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں اور سخت عمر رضی اللہ عنہ ہیں اللہ کے دین میں اور سب سے زیادہ حیا میں سچے عثمان رضی اللہ عنہ ہیں اور زید رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ فرائض کے علم میں ماہر ہیں اور اُبی رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ تلاوت کرنے والے ہیں اور حلال و حرام کو سب سے زیادہ جاننے والے معاذ رضی اللہ عنہ ہیں اور ہر امت کے لیے ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ ہیں۔“