السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الهبات— ہبہ کا بیان
باب: إباحة صدقة التطوع لمن لا تحل له صدقة الفرض من بني هاشم وبني عبد المطلب باب: بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب کے ان افراد کے لیے نفلی صدقہ کے مباح ہونے کا بیان جن کے لیے فرض صدقہ (زکوٰۃ) حلال نہیں ہے
حدیث نمبر: 12039
وَبِإِسْنَادِهِ أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ ⦗٣٠٤⦘ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ يَشْرَبُ مِنْ سِقَايَاتٍ كَانَ يَضَعُهَا النَّاسُ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَقُلْتُ: أَوْ قِيلَ لَهُ، فَقَالَ: " إِنَّمَا حُرِّمَتْ عَلَيْنَا الصَّدَقَةُ الْمَفْرُوضَةُ ".حافظ ثناء اللہ
جعفر بن محمد رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ راستوں میں بنائے گئے پانی کے گھاٹوں سے پانی پیتے تھے جن کو لوگوں نے مکہ اور مدینہ کے درمیان بنایا تھا، میں نے کہا یا ان کو اس بارے میں کہا گیا تو انہوں نے کہا: ”ہم پر صرف فرضی صدقہ حرام کر دیا گیا۔“