السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحجر— پابندی کا بیان
باب: البلوغ بالسن باب: عمر کے لحاظ سے بالغ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 11299
وَرَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَزَادَ فِيهِ عِنْدَ قَوْلِهِ: فَلَمْ يُجِزْنِي: وَلَمْ يَرَنِي بَلَغْتُ، وَأَخْبَرَنِيهِ الشَّرِيفُ أَبُو الْفَتْحِ الْإِمَامُ الْعُمَرِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي شُرَيْحٍ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، فَذَكَرَهُ بِزِيَادَتِهِ وَمَعْنَاهُ، إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ: فِي الْعِيَالِ. قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: فِي هَذَا الْحَدِيثِ حَرْفٌ غَرِيبٌ، وَهُوَ قَوْلُهُ: وَلَمْ يَرَنِي بَلَغْتُ.حافظ ثناء اللہ
ابن جریج نے یہ حدیث عبیداللہ بن عمر سے روایت کی ہے اور اس میں ”آپ ﷺ نے مجھے اجازت نہیں دی“ کے بعد یہ اضافہ کیا ہے: ”اور آپ ﷺ نے مجھے بالغ نہیں سمجھا۔“ باقی مذکورہ حدیث کی طرح ہے، اس میں صرف عیال کے الفاظ نہیں ہیں۔
ابن صاعد کہتے ہیں: اس حدیث میں ایک غریب لفظ ہے اور وہ ان کا یہ قول ہے: ”اور آپ ﷺ نے مجھے بالغ نہیں سمجھا۔“