السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: أصل الوزن والكيل بالحجاز، وهذا من مسائل الربا إذا بيع الجنس الواحد بعضه ببعض باب: وزن اور ماپ کی اصل حجاز کے مطابق ہے، اور یہ سود کے مسائل میں سے ہے جب ایک ہی جنس کو ایک دوسرے کے عوض فروخت کیا جائے۔
حدیث نمبر: 11160
وَأَخْبَرَنَا عَلِيٌّ، أنبأ سُلَيْمَانُ، ثنا ابْنُ حَنْبَلٍ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ح وَأَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ مَكَّةَ، وَالْمِيزَانُ مِيزَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ " قَالَ سُلَيْمَانُ: هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو أَحْمَدَ فَقَالَ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَخَالَفَ أَبَا نُعَيْمٍ فِي لَفْظِ الْحَدِيثِ، وَالصَّوَابُ مَا رَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ بِالْإِسِنَادِ وَاللَّفْظِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مکیال اہل مکہ کا اور وزن اہل مدینہ کا معتبر ہے۔“
سلیمان (طبرانی) کہتے ہیں: ابو احمد نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے اور کہا: ابن عباس سے، چنانچہ انہوں نے حدیث کے الفاظ میں ابو نعیم کی مخالفت کی ہے، اور درست وہی ہے جو ابو نعیم نے سند اور الفاظ دونوں کے ساتھ روایت کیا ہے۔