السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: النهي عن بيع الغرر باب: بیعِ غرر (دھوکے والی خرید و فروخت) کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 10848
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا جَهْمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْيَمَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ، وَعَمَّا فِي ضُرُوعِهَا إِلَّا بِكَيْلٍ، وَعَنْ شِرَاءِ الْغَنَائِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَاتِ حَتَّى تُقْبَضَ، وَعَنْ شِرَاءِ الْعَبْدِ وَهُوَ آبِقٌ، وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ " وَهَذِهِ الْمَنَاهِي وَإِنْ كَانَتْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ بِإِسْنَادٍ غَيْرِ قَوِيٍّ فَهِيَ دَاخِلَةٌ فِي بَيْعِ الْغَرَرِ الَّذِي نُهِيَ عَنْهُ فِي الْحَدِيثِ الثَّابِتِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.حافظ ثناء اللہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ”جانوروں کے پیٹ والے بچے کی بیع سے منع فرمایا جب تک وہ اسے جنم نہ دے، اور ان کے تھنوں کے دودھ کی (بیع سے منع فرمایا) الا یہ کہ وہ ناپ کے ساتھ ہو، اور غنیمتوں کے مال کو خریدنے سے منع فرمایا جب تک تقسیم نہ ہو، اور صدقات کو خریدنے سے بھی منع فرمایا جب تک قبضے میں نہ لیے جائیں، اور بھگوڑے غلام کو خریدنے سے منع فرمایا، اور غوطہ خور کے غوطہ کی بیع سے بھی منع فرمایا۔“
نوٹ: یہ تمام اشیاء بیع غرر میں شامل ہیں، اگرچہ یہ حدیث صحیح سند سے ثابت نہیں لیکن یہ نبی ﷺ سے ثابت ہے۔