السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: اختلاف المتبايعين باب: خریدار اور بیچنے والے کے درمیان اختلاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 10807
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ أُمَيَّةَ، أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ قَالَ: حَضَرْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَتَاهُ رَجُلَانِ تَبَايَعَا سِلْعَةً، فَقَالَ هَذَا: أَخَذْتُ بِكَذَا وَكَذَا، وَقَالَ هَذَا: بِعْتُ بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: أُتِيَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ بِمِثْلِ هَذَا، فَقَالَ: " حَضَرْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ فِي مِثْلِ هَذَا فَأَمَرَ الْبَائِعَ أَنْ يُسْتَحْلَفَ، ثُمَّ لِيُخَيَّرَ الْمُبْتَاعُ فَإِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ " زَادَ فِيهِ غَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَحْمَدَ، قَالَ عَبْدُ اللهِ: قَالَ أَحْمَدُ: أُخْبِرْتُ عَنْ هِشَامِ بْنِ يُوسُفَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ أَحْمَدُ: وَقَالَ حَجَّاجٌ الْأَعْوَرُ: عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُبَيْدَةَ..حافظ ثناء اللہ
عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھے، ان کے پاس دو آدمی آئے جو سامان کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے۔ ایک نے کہا: میں نے اتنے اتنے کا لیا ہے، دوسرے نے کہا: میں نے اتنے کا فروخت کیا ہے۔ ابوعبیدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس اس طرح کے معاملات آتے رہتے تھے، تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر تھا، اسی طرح کا معاملہ آیا تو آپ ﷺ نے فروخت کرنے والے سے قسم کا مطالبہ کیا، پھر خریدار کو اختیار دے دیا کہ ”(وہ سامان) لے لے یا واپس کر دے۔“